حارث رؤف سے متعلق اہم خبر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی فٹنس کے حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ وہ پسلی میں کھنچاؤ کی تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کا بولنگ اٹیک زیادہ موثر ثابت نہیں ہوا بالخصوص حارث رؤف کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے جنہوں نے اب تک کھیلے گئے 8 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن اس کے لیے انہیں 481 رنز کی مار بھی پڑی ہے۔

اس کارکردگی کے بعد سابق کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ان پر تنقید اور ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

حارث رؤف کے حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر پسلی میں کھنچاؤ کی تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ میچ کے دوران گراؤنڈ سے باہر بھی چلے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کولکتہ کے مقامی ہوٹل میں حارث روف کا ٹیسٹ ہوا ہے اور منیجمنٹ نے ان کا ایم آر آئی کروایا ہے۔

تاہم ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کا یہ ٹیسٹ معمول کے مطابق ہوا ہے۔