کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کا افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا مشن جاری ہے، متعلقہ انتظامیہ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستانی انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف ایگزیٹو آفیسر(سی ای او) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ وزرات خارجہ اور افغانستان میں پاکستانی سفیر مکمل تعاون کر رہے ہیں، اپنے شہریوں کی مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ پی آئی اے کا عملہ اس مشن میں سب سے آگے ہے، قومی ایئرلائن کا عملہ میرا ہیرو ہے۔
#PIA is living upto its legacy & commitment & is in touch with @PakinAfg & @Ambmasoodkhan, Pakistan CAA and Foreign Secy @foreignofficepk to assist our nationals in #Afghanistan. We shall leave no stone unturned. My crew is my hero by being at the forefront in this endeavour
— Air Marshal Arshad Malik (@ammalik76yahoo1) August 15, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان کے دارالحکومت میں داخلے کے بعد غیریقینی کی صورت حال کے پیش نظر کابل انتظامیہ نے پی آئی اے حکام کو خصوصی پروازوں کی اجازت دی تھی۔
افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سعودی عرب کا بڑا اقدام
طالبان نے مستقبل کا لائحہ عمل بتا دیا
افغان حکام نے خط میں پی آئی اے کو زیادہ گنجائش والے طیاروں کو بھیجنے کا کہا تھا۔ خط کے مطابق حالیہ دنوں میں افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سےخراب ہوئی ہے غیرمتوقع تبدیلی کےباعث سیکڑوں پاکستانی شہری کابل میں پھنسے ہوئے ہیں۔