پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے زمہ داران کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی کے معاملے پر نوٹسسز جاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے کو نوٹسسز جاری کیے ہیں۔ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے عملے کی جانب سے شاہ خاور ایڈوکیٹ نے درخواست دائر رکھی ہے۔

درخواست کے مطابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے خلاف کاروائی کا کہا تھا وزارتِ داخلہ کی حکم پر ایف آئی اے نے رات کو پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے عملے کو نوٹسسز بھیج دئیے ایف آئی اے نے نوٹسسز واٹس ایپ کے ذریعے سیکرٹریٹ عملے کو بیجھیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے ایف آئی اے نوٹسسز بدنیتی پر مبنی ہے ہراساں کرنے سے روکا جائے، پی ٹی آئی سیکریٹریٹ عملے کے خلاف ایف آئی اے نوٹسسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 10 اگست تک کے لئے ملتوی کردی۔