لاہور : چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی میں ملوث نامزد ملزم جہانگیر جٹ ریکارڈ یافتہ نکلا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
مقدمے میں نامزد ملزم جہانگیر جٹ ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا، ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی سنگین مقدمات درج ہوچکے ہیں۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جہانگیر جٹ کے خلاف تھانہ ساندہ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔
جہانگیر جٹ کے خلاف مقدمہ شہری کی مدعیت میں 23 مئی کو درج کیا گیا تھا، ملزم نے مدعی مقدمہ کی دکان پر فائرنگ کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
خیال رہے کہ چار روز قبل گلشن راوی سے لڑکی کو اغوا کر کے 7 افراد نے چوہنگ لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، بعدازاں متاثرہ لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
لڑکی سے 7 افراد کی اجتماع زیادتی، پولیس کی ٹیمیں ملزمان کو پکڑنے کیلئے متحرک
یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورمیں لڑکی سےاجتماعی زیادتی کےواقعےکانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہورسےرپورٹ طلب کی اور ملوث ملزمان کی جلدگرفتاری کاحکم دیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کوفی الفورقانون کی گرفت میں لایاجائے، متاثرہ لڑکی کوہرصورت انصاف فراہم کیاجائے۔