کوئٹہ : بارکھان واقعے کے مرکزی ملزم سردارعبدالرحمان کھیتران کے بیٹے نے باپ پر خاتون اور بیٹوں کے قتل سمیت بیٹی سے زیادتی کا الزام لگادیا۔
تفصیلات کے مطابق بارکھان میں خاتون اوردوبیٹوں کے قتل میں مبینہ طورپر ملوث سردارعبدالرحمان کھیتران کے بیٹا سامنے آگیا۔
عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے نے باپ پر خاتون اور بیٹوں کے قتل اور بیٹی سےزیادتی کاالزام لگادیا۔
انعام کھیتران نےدعویٰ کیا مری خاندان کےبچےسردارکےکارندے وڈیرہ رب نواز کےپاس ہیں، دوبچےگذشتہ رات کوئٹہ میں عبد الرحمان کھتیران کےگھر پر تھے اور چھاپےسےپہلےانہیں غائب کردیا گیا۔
انعام کھیتران نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جےآئی ٹی میں شامل پولیس افسر اس کےوالد کوتحفظ دیں گے۔
یاد رہے بارکھان واقعے کے بعد بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے بیٹے انعام کھیتران نے سوشل میڈیا پر اغوا ہونے والے پانچ بچوں کی تصاویر جاری کیں تھیں۔
ان پرانی تصاویر میں ان بچوں کو کام کرتے دیکھا جاسکتا تھا ، جن میں سے کچھ زندہ ہیں اور کچھ کو قتل کردیا گیا ہے۔ مذکورہ تصاویرمیں ایک مغوی بچی کی تصویر بھی شامل ہے۔
انعام کھیتران کا کہنا تھا کہ خان محمد مری کے باقی 5بچے عبدالرحمان کھیتران کی قید میں ہیں، بڑی بیٹی بارکھان والے گھر اور بیٹے کوئٹہ والے گھر میں موجود ہیں۔