پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا میں لیکچرز اور پروفیسرز کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کا نوٹس لے لیا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لیکچرز اور پروفیسرز کو فوری محکمہ اعلیٰ تعلیم واپس بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
محمود خان کا کہنا ہے کہ لیکچرز اور پروفیسرز درس و تدریس کے لیے بھرتی کئے گئے ہیں۔ لیکچرز اور پروفیسرز جس مقصد کے لیے بھرتی کیے وہی کام لیا جائے۔
وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو شعبہ اعلیٰ تعلیم کی بہتری کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں صوبائی حکومت کے پی کے میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے، صوبے میں ترقی منصوبے بھی لگائے جارہے ہیں۔