پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا جیل میں بیٹھا ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا جیل میں بیٹھا ہے، ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہم کیوں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کبھی گلہ نہیں کیا میرا کوئی فون نہیں سنتا ہے، مودی اور واجپائی نواز شریف کے پاس چل کر آئے تھے، یہ وہی مودی ہے جو حکمرانوں کا فون نہیں سن رہا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے پابندیوں کے باوجود ہاتھ نہیں پھیلائے، نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت ہوگی تو ملک کا یہی حال ہوگا، ملک میں جب حکمران چور تھے تو ڈالر نیچے کیوں آرہا تھا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آپ سے این آر او مانگ کون رہا ہے، جو خود ہر بات میں کسی کے اشاروں کا محتاج ہو وہ کسی کو این آر او کیا دے گا، تمہاری وزرا کی بیٹنگ لائن ایک لمحے میں درہم برہم کردی جاتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ریاست پر حملہ ہوا تو ریاست کا سربراہ خاموش کیوں تھا، لیڈر آف دی ہاؤس کہاں غائب ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قت یاد ہے جب نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا، نواز شریف نے قوم کو فوج کے ساتھ کھڑا کیا اسی لیے آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوا۔