عمران عباس کا امیشا پٹیل کیلیے خصوصی پیغام وائرل ہوگیا

عمران عباس کا امیشا پٹیل کیلیے خصوصی پیغام وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کیلیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

امیشا پٹیل نے گزشتہ روز 9 جون کو زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں۔ انہیں جہاں مداحوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گزشتہ سال ستمبر میں عمران عباس اور امیشا پٹیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فلم ’کرانتی‘ کے گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر اداکاری کر رہے تھے۔

عمران عباس نے اُسی ویڈیو سے ایک تصویر لی اور اسے انسٹاگرام اسٹوری پر لگاتے ہوئے امیشا پٹیل کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ادکاار نے لکھا کہ ’میری پکی والی دوست۔‘

عمران عباس کا امیشا پٹیل کیلیے خصوصی پیغام وائرل ہوگیا

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں میں معاشقے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ بعد ازاں امیشا پٹیل نے ایک انٹرویو میں ان خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’عمران عباس سے اچھی دوستی ہے اور ہم دونوں نے امریکا میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی۔ معاشقے کی خبریں پڑھ کر ہنسی نکل گئی۔ یہ سب بکواس ہے۔ میں اپنے دوست کے ساتھ کئی سالوں بعد ملی تھی۔‘

متعلقہ: پیسے لینے کے باوجود تقریب میں نہ جانا امیشا پٹیل کو مہنگا پڑگیا

کا کہنا تھا کہ عمران عباس اور میں ایک دوسرے کو سالوں سے جانتے ہیں، اس کے علاوہ میں اپنے کئی پاکستانی دوستوں کے ساتھ وقت گزار چکی ہوں، عمران فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم اس متعلق گپ شپ بھی کرتے ہیں۔

امیشا پٹیل نے کہا تھا کہ حال ہی میں ہماری ملاقات بحرین میں ایک تقریب کے دوران ہوئی، عمران کو میرا یہ گانا (دل میں درد سا جگا ہے) بہت پسند ہے، اس گانے پر ہم نے ویڈیو بنائی اور مداحوں سے شیئر کردی مگر اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی توجہ حاصل کر لے گی۔