شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ عمران عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکار عمران عباس کی تصاویر ہورہی ہیں جس میں انہیں احرام پہنے مسجد الحرام کے صحن میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔
عمران عباس نے انسٹا اسٹوری میں بھی عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’میں اس کرم کے کہاں تھا قابل۔‘
اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے نعتیہ اشعار لکھے ’جسے چاہا در پہ بلا لیا جسے چاہا اپنا بنالیا، یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔‘
View this post on Instagram
انہیں مقام ابراہیم کی جالیوں کو بوسہ دینے کی سعادت بھی حاصل ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر اداکار نے خود ہی شیئر کی ہے۔
انہیں ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی جارہی ہیں۔