اداکار عمران عباس بھی عائزہ خان کی اداکاری کے متعرف

کراچی : شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس بھی ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ کی مہوش کے مداح نکلے، سوشل میڈیا پر عائزہ کو پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی و بالی ووڈ انڈسٹری کے خوبرو اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

اداکار عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ میری سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کے لیے یہ بھی کہوں گا کہ یقینا آپ ایک بہترین اداکارہ ہیں جسے بہترین ٹیلنٹ سے نوازا گیا، اللہ آپ کو مزید کامیابی دے۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ لیکن مجھ سے امید نہ رکھنا کے میں تمہیں سراہوں گی۔

ایک اور کمنٹ میں اداکارہ نے عمران عباس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ حقیقتاً بات کروں تو تم ہمیشہ سے میرے پسندیدہ ساتھی اداکار ہو اور میرا بہترین دوست بننے کے لیے تمہیں مبارک ہو۔