عمران اشرف نے دوسری شادی کے سوال کا جواب دے دیا

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے دوسری شادی کے سوال کا جواب دے دیا۔

اداکار عمران اشرف سے پروگرام میں خاتون مداح نے سوال کیا کہ اب آپ دوبارہ شادی کب کررہے ہیں، ہم آپ کو دوبارہ سے خوش دیکھنا چاہتے ہیں؟

عمران اشرف نے کہا کہ کیا میں آپ کو خوش نہیں لگتے؟

خاتون نے کہا کہ لگتے ہیں لیکن وہی ایک سائیڈ جو ہمیں نظر نہیں آتی اس کے بارے میں بات کررہی ہوں، ایسا لگتا ہے کہ ایک خالی پن ہے جو لوگ سب کو ہنساتے ہیں وہ کئی نہ کئی دکھی ہوتی ہیں۔

عمران اشرف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پھر ڈھونڈو چلو۔

اداکار نے کہا کہ اللہ نے جس کو بھیجنا ہے وہ بھیجے گا، میرے سے زیادہ میرے بیٹے کے لیے دعا کیا کریں۔

یہ پڑھیں: میں تمنا بھاٹیہ کیساتھ اگلا پروجیکٹ کرنا چاہتا ہوں: عمران اشرف

اس سے قبل عمران اشرف کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی محبت میں کسی کو دھوکا نہیں دیا۔ اس کے ساتھ ہی اداکار نے اس کی وجہ بھی بتادی۔

عمران اشرف نے اپنے پروگرام میں ساتھی اداکار سبحان اعوان کو مدعو کیا تھا، دوران پروگرام انہوں نے مہمان اداکار سے محبت اور دھوکے سے متعلق سوالات کیے۔

اسی دوران پروگرام کے شرکاء میں سے ایک شخص نے عمران اشرف سے سوال کیا تھا کہ آپ نے محبت میں کتنی بار دھوکا دیا ہے؟

حاضرین کے سوال پر اداکار نے بتایا تھا کہ کبھی بھی کسی کو محبت میں دھوکا نہیں دیا اور اب تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں ایسا کروں کیونکہ میرا ایک بیٹا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے خوف ہے کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا تو میرے بیٹے کے سامنے آئے گا، اس لیے میں ایسا کچھ بھی نہیں کرنا چاہتا جو کبھی میرے بیٹے کے آگے آئے۔

واضح رہے کہ عمران اشرف نے اداکارہ کرن اشفاق سے شادی کی تھی اور شادی کے چند سالوں کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، ان کا ایک بیٹا روہام ہے۔