پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہھے کہ انہیں امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آنے والے میچز میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کی قومی ٹیم سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آنے والے میچز میں بہترکارکردگی کی امید کا اظہارکیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے بھارت گئے تھے اور وہاں انہوں نے کھلاڑیوں کو میچ کے حوالے سے مشورے دیے تھے۔ عمران خان نے قومی ٹیم کے موجودہ کپتان شاہد خان آفریدی کو بھی بھارت کے مدمقابل بے خوف ہوکر کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔
Leaving India but wishing our team best of luck in their upcoming matches.Hope they recover from yesterday's setback & come out guns blazing
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2016
Our team must qualify for semi finals of T20 World Cup. Pitch in Mohali should help our pace attack which is most formidable in the world
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2016
پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اس سنسنی خیز ٹورنامنٹ میں کل نیوزی لینڈ کے مدمقابل اترے گا، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میزبان ٹیم بھارت کو ہراچکی ہے جبکہ پاکستان ہفتے کو کلکتہ میں ہونے والے پاک بھارت میں شکست سےدوچار ہوا تھا۔