کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو ریلیف ملنے جارہا ہے اور پی ڈی ایم کی ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر بلاول خوشیاں منارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اب آصف زرداری کو ریلیف ملنے جارہا ہے ، تمام چور بری ہوکریا امپورٹ ہوکر وزیر بنائے جارہے ہیں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں زیادتی ایم کیوایم کیساتھ ہورہی ہے ، نہ من پسند وزارتیں ملی، نہ کیسز ختم ہوسکے اور گورنر بھی امپورٹ کرکے لگادیا گیا اب ایم کیوایم صرف آپشن کےطور ہی سیاست میں کردارادا کرے گی۔
نیب سے اب آصف زرداری کورلیف ملنے جارہا ہے تمام چور بری ہوکریا امپورٹ ہوکر وزیربنائے جارہے ہیں اس سارے معاملے میں زیادتی MQM کیساتھ ہورہی ہے نہ من پسند وزارتیں ملی،نہ کیسز ختم ہوسکےاورگورنر بھی امپورٹ کرکے لگادیا گیا MQM اب جماعت نہیں صرف آپشن کے طور ہی سیاست میں کردار ادا کرے گی.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 20, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا معیشت اور سیاست کو نقصان پہنچانے والے عوام سے ڈررہے ہیں ، پی ڈی ایم کی ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر بلاول خوشیاں منارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایون فیلڈ میں صف ماتم بچھا ہےعوام نے نوسربازوں کوتاحیات سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے۔
پاکستانی نیرو یہ نہ سمجھے کہ وہ بانسری بجاکر چین سے سوجائے گا معیشت اور سیاست کو نقصان پہنچانے والے عوام سے ڈررہے ہیں پی ڈی ایم کی ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر بلاول خوشیاں منارہے ہیں جبکہ ایون فیلڈ میں صف ماتم بچھا ہوا ہے عوام نے نوسربازوں تاحیات سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 20, 2022