اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو داتا دربار سے اسلام آباد کی جانب پیدل مارچ کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں ستائیس اکتوبر سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کرنےکااعلان کر دیا ہے۔
#MarchAgainstPanamaCorruption starting on foot 27th Oct from Data Darbar for isb. Junoonis who want to join contact @ejazchaudhary
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2016
چیرمین تحریک انصاف نے اپنی ٹوئٹ میں کارکنان کو ہدایات جا ری کیں ہیں کہ اسلام آباد تک پیدل مارچ کرنے والے شرکاء 27 اکتوبر کو داتا دربار پہنچ جائیں جہاں حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد اسلام آباد کی جانب پیدل مارچ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : دو نومبر کا میچ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں عمران خان نے داتا دربا پہنچنے کے خواہش مند تحریک انصاف کے کارکنوں کو مقامی رہنما اعجاز چوہدری سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اپنی ٹیوٹ میں ’مارچ اگینسٹ پانامہ کرپشن‘ کا ٹرینڈ بھی متعارف کرایا۔