عمران خان کی عوام سے آئین اورچیف جسٹس سے یکجہتی کیلئے آج شام باہرنکلنے کی اپیل

عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئین اور چیف جسٹس سے یکجہتی کیلئے آج شام ایک گھنٹے کیلئے عوام سے باہر نلنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جب کوئی قوم آزادی حاصل کرنےکاجذبہ پیداکرلیتی ہےتوکوئی اس خیال کونہیں روک سکتا، آئین اور چیف جسٹس کیساتھ کھڑےہونےکیلئےہرایک کو شام5.30 بجے گھروں سے نکلنا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطرآپ نےباہرنکلناہے اور آپ نےبتاناہےآپ چیف جسٹس اورآئین کےساتھ کھڑےہیں۔

خیال رہے پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہے ،عمران خان کی قیادت میں ریلی گڑھی شاہو پہنچ گئی ہے۔