کراچی: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مشتعل افراد نے شارع فیصل پر پیپلز بس سروس کے شیشے توڑ دیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہرین سراپا احتجاج ہیں۔
سہراب گوٹھ افغان کٹ پر مظاہرین کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور کراچی سے حیدرآباد جانے والا روڈ بند کردیا گیا ہے۔
ادھر نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، پولیس اہلکار آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پیپلز بس سروس کو نقصان پہنچایا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ ان کے خلاف مقدمہ درج کروائے۔
The terrorists of PTI have attacked the People’s Bus Service in karachi. They are not the friends of the people of karachi. Highly condemned this shameful act. Immediately will instruct transport department to lodge the FIR of criminals of PTI and take legal action against them. pic.twitter.com/kYnOnYdGKk
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) May 9, 2023
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہیں رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے۔
سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور وکلا میں تصادم بھی ہوا۔
عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سمیت ملک کے مختلف سیاسی رہنماؤں سمیت انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے سخت مذمت کی ہے۔