گوجرانوالہ : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کیس کے مرکزی ملزم نوید کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ جے آئی ٹی کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس میں مرکزی ملزم نوید مہر کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔
ملزم کی پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی سربراہ غلام محمود ڈوگر بھی عدالت میں موجود تھے۔
پولیس کی جانب سے ملزم کا عبوری چالان پیش کیا گیا ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نوید سے وقوع میں استعمال اسلحہ،موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، ملزم سے مزید تفتیش درکار ہے۔
عدالت نے ملزم نوید کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ ملزم نوید مہر کو 22 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔