اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی آگئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے احتساب، روٹی کی قیمت، تحائف، فنڈز پر توجہ مرکوز کروائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کراچی کی صورتحال، اسلام آبادماسٹرپلان پر توجہ وزرا کی توجہ مرکوز کرائی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےاحتساب،روٹی کی قیمت ،تحائف فنڈزپر بھی توجہ مرکوزکرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر احتسابی عمل مزید مؤثر،سخت بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’’کریمنل کےساتھ کریمنل جیساہی سلوک ہونا چاہیے‘‘۔
یہ بھی سامنے آیا کہ کابینہ نےفیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کےقیام کی منظوری دی، جبکہ وزیراعظم نے اسلام آباد ماسٹر پلان کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، عمران خان نے 2 روز بعد ماسٹر پلان سے متعلق اہم اجلاس طلب بھی کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ اجلاس وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آبادمیں بلندعمارات کی تعمیر کو ترجیح دی جائے، سیکٹرجی سکس میں ہائی رائزبلڈنگز،شاپنگ سینٹربنائےجائیں،پوش سیکٹرمیں زمین کامناسب استعمال کیا جائے جبکہ باقی اراضی کوکھلاچھوڑاجائے، ساتھ ہی اسلام آبادکی کچی آبادیوں میں بھی اپارٹمنٹس کاپلان ترتیب دیاجائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریبوں کو گھروں کو سہولت فراہم کرنے میں بہت سنجیدہ ہوں۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں بارشوں کے بعد نقصانات پر وزیراعظم نے اظہار تشویش کیا اور کہا کہ سندھ حکومت کو اربوں روپے دئیے مگر انہوں نے عوام کو سہولتیں نہیں فراہم نہیں کیں، کراچی میں سیوریج،صفائی کانظام نہ ہونےسےشہریوں کی زندگی اجیرن ہے۔