اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں پاناما فیصلے کےبعد کی حکمت عملی سے متعلق فیصلے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سےحکمت عملی پرغور ہوگا۔
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کی جائےگی اور تحریک انصاف کے اتوار کے جلسے کے انتظامات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے نوازشریف کی نااہلی سے متعلق فیصلےکےبعد ان کے متبادل کے لیے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس بھی آج ہوگا۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت ور شخص قانون کی گرفت میں آیا، عمران خان
واضح رہے کہ گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک طاقت ور قانون کی گرفت میں آیا ہے یہی تبدیلی ہے اور اسی سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔