اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کپتان عمران خان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی فتح پر پاکستان ٹیم ، مصباح اور یونس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کیساتھ ریٹائر ہونا چند اسپورٹس مین کو نصیب ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آخری ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق کپتان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح مبارک ہو۔
Congratulations to Team Pakistan for their historic test series win in the West Indies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2017
عمران خان نے آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مصباح اور یونس کو پروقار اندازمیں ریٹائرمنٹ پرمبارکباد پیش کی اور کہا کہ کامیابی کیساتھ ریٹائرہونا چند اسپورٹس مین کو نصیب ہوتا ہے۔
Congratulations to Misbah & Younis for their gt achievements for Pak & for retiring with a grace & dignity that few sportsmen r blessed with
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2017
یاد رہے کہ پینسٹھ برس میں پہلی بار ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر سیریز جیت کر پاکستان نے تاریخ رقم کردی، آخری دن پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دے دی۔
مزید پڑھیں : ڈومینیکا ٹیسٹ، 65 سال بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر سیریز جیت کر پاکستان نے تاریخ رقم کر دی
ڈومینیکا میں مصباح اور یونس نے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کو فیصلہ کن اور تاریخی سیریز جیت کرسیریز کو یادگار بنا دیا، مصباح الحق پاکستان کو گیارہ سیریز جتوا کر ایشیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔