لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایس ایچ او عامر شہزاد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت کی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایس ایچ او عامر شہزاد کی دل کا دورہ پڑنے سےموت کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، عامر شہزاد نے وزیر آباد میں مجھے پرحملے کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد جے آئی ٹی کی جانب سے وزیر آباد واقعے کی تحقیقات جاری تھیں اور عامر شہزاد سازشیوں کو بے نقاب کرنے کیلئےایک اہم گواہ تھا۔
We demand a proper inquiry into the sudden death of SHO Amir Shehzad, of a heart attack. He had registered the FIR of Wazirabad assassination attempt on me & was a critical witness in unearthing the conspirators behind this assassination plot being inquired into by the JIT.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2023
عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا جے آئی ٹی کے ریکارڈ سے بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، ڈاکٹر رضوان ،مقصودچپراسی ودیگر گواہان کی موت کے واقعات بھی یاد کرنا ضروری ہے۔
The JIT record has also been tampered with. It is equally important to recall the mysterious circumstances surrounding the death of FIA investigator Dr Rizwan as well as the deaths of Maqsood Chaprassi & all other witnesses in Shahbaz Sharif’s money laundering case.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2023
یاد رہے وزیرآبادمیں عمران خان حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ اوانتقال کر گئے تھے ، عامرشہزاد کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی، انھیں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسے۔
عامر شہزاد حملہ کے وقت ایس ایچ اوسٹی وزیر آباد تعینات تھے، جب عمران خان پرقاتلانہ حملہ ہوا اُن دنوں عامر شہزاد صدر تھانے کے ایس ایچ او تھے۔
عامر شہزاد عمران خان حملہ کیس میں کئی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے تھے اور کیس کی تفتیش میں ان کا اہم کردار تھا۔