اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کےکہنے پر عمران خان نے ریحام خان کو ای میل پرطلاق دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اوربشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی، گواہ عون چوہدری عدالت میں اپنے بیان میں بتایا کہ عمران خان کا پرسنل اسسٹنٹ اور پولیٹیکل سیکریٹری تھا، عمران خان کی ریحام خان سے 2015میں طلاق ہوئی۔
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کےکہنے پر عمران خان نے ریحام خان کو ای میل پرطلاق دی، جس کے بعد 31دسمبر2017کو عمران خان نے بشریٰ بی بی سے نکاح کےانتظامات کا کہا تو میں نے پوچھا وہ شادی شدہ ہیں تو عمران نے بتایاان کی طلاق ہوگئی۔
گواہ نے بتایا کہ یکم جنوری 2018کو عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح انجام پایا، مفتی سعید نے طلاق نامہ کاپوچھا جس پربشری ٰ بی بی نے کہا آپ کو دیا جائے گا۔
عمران خان کے قریبی ساتھی نے مزید بتایا بعد میں علم ہوا یکم جنوری 2018 تک بشریٰ بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس بات کا علم تھا۔
عون چوہدری نے بیان میں کہا عمران خان نے عدت کا دورانیہ پورا ہونےپر دوبارہ نکاح کے انتظامات کا کہا، عدت مکمل ہونے کا دورانیہ 14فروری 2018 یا 18 فروری 2018 کومکمل ہوا، جس کے بعد عمران خان کا دوسری بار بنی گالہ میں نکاح ہواجبکہ پہلا نکاح لاہور میں ہوا تھا۔