پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ آنے کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک سے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ آنے کی اجازت کے لیے درخواست عدالت عالیہ میں دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے جس میں عمران خان عمران خان حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ آنا چاہتے ہیں لیکن پولیس نے چاروں اطراف سے زمان پارک کو گھیر رکھا ہے۔ کسی بھی شخص کو زمان پارک آنے یا جانے کی اجازت نہیں ہے جب کہ پولیس زمان پارک کے باہر کارکنوں پر تشدد کر رہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو زمان پارک سے ہائیکورٹ آنے کی اجازت دے اور پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کے لیے اور آنسو گیس شیلنگ کے خلاف بھی دو علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔