کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نواز شریف کی واپسی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔
منظوروسان کا کہنا تھا کہ اس سال پیپلزپارٹی کو دیگر صوبوں میں مضبوط ہوتادیکھ رہا ہوں۔
عمران خان کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ 2023 میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں۔
مشیر زراعت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم آنکھیں نہیں دکھائے گی ایم کیو ایم اور ہم ساتھ رہیں گے، ہر پارٹی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنی ڈیمانڈ رکھے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ منظوروسان نے پیش گوئی کی تھی کہ مجھے ملک میں عام انتخابات مئی اور جون کے درمیان ہوتے نظر آرہے ہیں اور عام انتخابات پی ڈی ایم کے رضا مندی سے ہوں گے۔
عمران خان کے حوالے سے مشیرزراعت نے کہا تھا کہ کیسز سامنے آئیں گے تو عمران خان کو پریشانی کا سامنا ہوگا تاہم بلاول بھٹو وزیراعظم ضرور بنیں گے۔