راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانی نے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر سول نافرمانی کا اشارہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کوکسی پر اعتماد نہیں ہے، انھوں نے 2 واضح مطالبات رکھے ہیں۔
علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ انہوں نے جےآئی ٹی بنا کر نومئی اور چھبیس نومبر کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ان کا دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔
عمران خان کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر سول نافرمانی کا اشارہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں : بانی کو آخری کارڈ شو کرنے سے روک دیا، علیمہ خان
گذشتہ روز عمران خان کی ہمشیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی آخری کارڈ شو کرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے کہا کہ تھوڑا انتظار کرلیں، پتہ تو چلے کارڈ کون سا ہے؟
انہوں نے کہا تھا کہ شکر ہے 9 مئی مقدمات میں فرد جرم لگنے کی ابتدا ہوگئی، اب ان کو عدالت میں ثبوت دینا پڑیں گے۔