اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم متعارف کرائی ہے، تمام لوگ ملک کی خدمت کریں،اپنےپیسوں کو ظاہر کریں کیونکہ ہم اثاثےظاہرکر کے ہی ملک کامستقبل بہتر کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم کےنام اہم پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بالخصوص ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے گفتگو کی اور بیرونِ ملک میں غیر قانونی اثاثے رکھنے والے پاکستانیوں کو ایمنسٹی سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔
اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں آپ سےملک کےاہم مسئلےپربات کرنا چاہتا ہوں، 22کروڑپاکستانیوں میں سےصرف ایک فیصد ٹیکس فائلر ہیں جو ساری قوم کا بوجھ اٹھاتے ہیں، ٹیکس نہیں دیں گےتوکوئی ملک عوام کی خدمت نہیں کرسکتا کیونکہ ٹیکس کیی ادائیگی نہ ہونے سے اسپتال،اسکول،انفرااسٹرکچر کے نظام کو حکومت ٹھیک نہیں کرسکتی۔
مزید پڑھیں: ایمنسٹی اسکیم کا بنیادی مقصد تمام غیرقانونی اکاؤنٹس کو دستاویزی شکل دینا ہے، حماد اظہر
اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس نہ دینےکی وجہ سےملک کےلئےقرضےلینےپڑتےہیں، حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم متعارف کرائی جس کی معیاد 30 جون تک ہے اور یہ ایمنسٹی بہت آسان ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ممالک میں بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے پاس نادر موقع ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کردیں کیونکہ 30 جون کے بعد انہیں یہ موقع نہیں ملے گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اداروں کے پاس تمام معلومات جمع ہوچکیں جبکہ بیرون ممالک سے بھی مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں، لہذا ایسے لوگ جو بے نامی جائیدادیں رکھتے ہیں وہ ملک کی خدمت کریں اور اپنےپیسوں کو ظاہر کریں کیونکہ اثاثےظاہرکرنےسےملک کامستقبل ٹھیک ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرپاکستان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے آرڈیننس پردستخط کردیے
اُن کا کہنا تھا کہ جب آپ اثاثےظاہر کریں گےتوآپ کوکوئی فکربھی نہیں ہوگی اور کوئی ادارہ بھی آپ کو تنگ نہیں کرے گا، آپ کا یہ اقدام ملک کو معاشی مشکلات سےبھی نکال سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ٹیکس کاپیسہ عوام اورملک پر خرچ کیاجائےگا اور ضمانت دی کہ کسی کا پیسہ چوری نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Prime Minister Imran Khan important message to the nation: pic.twitter.com/rpBJ6roMaE
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) May 30, 2019