گرفتاری کے خوف سے عمران خان سرکس لگائے بیٹھا ہے، نواز شریف

نواز شریف ضمانت

لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدم گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف نے لکھا کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان سرکس لگائے بیٹھا ہے، اس کی جگہ رتی بھر بہادری رکھنے والا شخص ہوتا تو بزدلی کا دھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔

علاوہ ازیں لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو وقار کا کیا پتا؟ وقار ان کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ضمانت منسوخ ہوئی ہے عزت اسی میں تھی کہ خود گرفتاری پیش کر دیتے لیکن یہ بہادر لوگوں کا کام ہے بزدل یہ کام نہیں کرتے وہ تو بزدل ہیں۔