اسلام آباد : چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ششی تھرور نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ششی تھرور کی سربراہی میں بھارتی وفد سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔
دوران ملاقات بھارتی لوک سبھا کے رکن نے پانامالیکس سے متعلق عمران خان سے سوالات کئے جبکہ عمران خان نے بھارت وفد کو پی ٹی آئی کی کاوشوں اور کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر بھی بات کی۔
تمام ہمسائے ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے ، ہم تمام ہمسائے ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو غربت کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیئے۔
Just in ; an Indian delegation led by @ShashiTharoor met with chairman #PTI @ImranKhanPTI . pic.twitter.com/VX8KCKt5v7
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) March 15, 2017
بھارتی رکن نے اس موقع پر عمران خا ن کے ساتھ سیلفی بھی بنائی، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، علیم خان اور عون چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے۔