راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی اور فوج کی کمان سنبھالنے پر مباک باد پیش کی۔
پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عمران خان نے ترقی اور تعیناتی پر آرمی چیف کو مبارک باد پیش کی۔
Chairman PTI Imran Khan called on COAS. Imran Khan felicitated COAS on his prom and appointment. Various issues came under discussion.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 31, 2017
تجزیہ نگار صابر شاکر کے مطابق عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات بہت اہم ہے اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے رہنماء کی ملاقات کی خبر آئی ایس پی آر سے جاری کی گئی ہے۔
تجزیہ نگار ارشد شریف نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں یہ ملاقات اہم ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ ملک کی دو بڑی جماعتوں کے بارے میں جو تاثر پیش کیا جارہا ہے وہ ملکی مفاد میں بہتر نہیں۔