پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر تیاری کر رہے ہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ یرویز الٰہی اور ہم اتحادی ہیں، وہ ہمیں ہمارے مؤقف سے ہٹنے کے لیے نہیں کہہ سکتے۔

کورٹ رپورٹرز کے وفد سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر تیاری کر رہے ہیں تاکہ اگر 11 جنوری کو عدالت ووٹنگ کا کہے تو ہم تیار ہوں، ہمارے لوگوں کو اپروچ کیا جا رہا ہے اور اب تک 3 لوگ اس حوالے سے بتا چکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون ہے، انصاف کی ضرورت امیر کو نہیں غریب کو ہوتی ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ اقتدار میں بیٹھے چوروں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، لوٹوں کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہو چکی ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں بتائیں گے کہ موجودہ حالات کی وجہ کون ہے، اگر ہمارے بیانیے سے بات بڑھتی ہے تو بڑھ جائے۔