جیل بھرو تحریک: عمران خان نے کس کا شکریہ ادا کیا؟

عمران خان

لاہور: تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں مجلس وحدت مسلمین نے بھی شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے، جس پر عمران خان کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی یوب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں بھرپورساتھ نبھانے پرعلامہ ناصرعباس سے اظہار تشکر کیا۔

عمران خان نے لکھا کہ جیل بھرو تحریک میں ہمارا ساتھ دینےپرمجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کل راولپنڈی میں خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنےپرناصرعباس کے مشکورہیں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے اعلان کیا کہ وہ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کل راولپنڈی سے گرفتاری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک: شاہ محمود قریشی کو نظر بند کردیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر کرکے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ، حکمران ملک کو 70 کی دہائی جیسے حالات کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں ، ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے عوام تاریخ کی بد ترین مہنگائی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے ، تمام لوگوں کو ملک کی خاطر گرفتاریاں دینا ہوں گی۔