لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن کے مہنگےترین علاقے میں بیٹھ کرہرروز گالیاں کھاتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق زمان پارک پر منعقد افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے پاس صرف پیسہ ہے عزت نہیں میرا ان سے سوال ہے کہ ‘کیا شریف خاندان کے لوگ عوام میں جاسکتے ہیں۔”
عمران خان نے کہا کہ پیسہ خرچ کرکےعزت کمائی جاسکتی تو نوازشریف کی زیادہ عزت ہوتی یہ تو لندن کےمہنگےترین علاقےمیں بیٹھ کرہرروزگالیاں کھاتےہیں۔
مختصر خطاب کے بعد عمران خان نے پنجاب کے مختلف اضلاع زمان پارک آئے کارکنان کے ساتھ روزہ افطار کیا، اپنے قائد کو درمیان پاکر کارکنان کا جوش دیدنی تھا اور وہ عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سب کو پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون اور جمہوریت کا ساتھ دینا ہوگا، عمران خان
اس سے قبل اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم آئینی تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں، اس راستے سے ہم ترکیہ یا پھر میانمار بن سکتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنا ہوگاکیا ہم جمہوریت اور قانون کی بالادستی کا ساتھ دیں گے، یا پھر ہم کرپٹ مافیا، فاشزم، جنگل کے قانون کیساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سب کو پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون ،جمہوریت کا ساتھ دینا ہوگا۔