اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے نامزد نام سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نئے نام فائنل کر دیے ہیں۔
قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ سینیٹ میں اعظم خان سواتی کو قائد حزب اختلاف کے طور پر آگے لایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی کہ عمران خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی جگہ یہ فیصلے کیے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا معاملہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا گیا ہے، جس کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے تاکہ حتمی حکمت عملی طے کی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے بھی 5 نام مانگے ہیں، جن میں سے ایک کا انتخاب وہ خود کریں گے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، قومی اسمبلی میں عمر ایوب اور دیگر 7 ارکان کو نااہل قرار دیا تھا۔