بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے ناموں کا اعلان کر دیا

بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے ناموں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(20 اگست 2025):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپوزیشن لیڈر سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے اعظم خان سواتی کو نامزد کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بھی اس نامزگی کی تصدیق کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ بانی نے ضمنی انتخابات پر پارٹی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کی ہدایت کی، ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عہدہ سے فارغ کر دیا گیا تھا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔