اعظم سواتی کی سپریم کورٹ سے انصاف کی درخواست: عمران خان نے سوالات اٹھا دیئے

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی سپریم کورٹ سے انصاف کی درخواست پر کئی ہفتوں بعد بھی کوئی فائدہ نہ ہوا ، معزز سپریم کورٹ کے ججوں سے سوال ہے کیا یہ شق صرف ریاست کے طاقتوروں پر لاگو ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیوکےذریعے سینیٹراعظم سواتی کی تذلیل کی گئی، اعظم سواتی کو برہنہ کیا گیا، تشدد کیا گیا، کئی ہفتوں سے اعظم سواتی نے سپریم کورٹ سے انصاف کی درخواست کی لیکن اعظم سواتی کی درخواست کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب غصےاور مایوسی کا اظہار کیا تو انہیں جیل میں ڈال دیا گیا، پورے ملک میں اعظم سواتی کے خلاف 15ایف آئی آردرج کر دی گئیں۔

معزز جج صاحبان سے پوچھتا ہوں کہ اس سب میں انصاف کہاں ہے؟ کیا آرٹیکل 14 کی شق طاقتور ریاستی عہدیداروں کیلئے منتخب طور پر لاگوکی جائے گی؟

آئین کے آرٹیکل14 سے مراد”انسان کے وقار کی ناقابل تسخیریت ہے، معزز سپریم کورٹ کے ججوں سے سوال ہے، کیا یہ شق صرف ریاست کے طاقتوروں پر لاگو ہوتی ہے، باقی سب کے لیے ان کے بنیادی انسانی وقار کا کوئی تحفظ نہیں ہوتا؟