اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حسین نواز کا جے آئی ٹی پراعتراض بلا جواز اور خود کو بچانے کی ناکام کوشش ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حسین نواز کی جانب سے جے آئی ٹی کے اراکین پر اعتراض بے بنیاد اور تحقیقات سے بچنے کے لیے حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان اصل تلاشی سے گھبرا رہا ہے۔
یہ پڑھیں :حسین نواز نے جے آئی ٹی کے اراکین پر اعتراض اٹھا دیا
پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نورعالم کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حسین نواز کے بجائے ہمیں جے آئی ٹی پر اعتراض ہونا چاہیئے تھا کیوں کہ جے آئی ٹی کے اراکین جن اداروں سے تعلق رکھتے ہیں وہ سب وزیراعظم کے ماتحت آتے ہیں۔
NS’s ppl now objecting to SBP & SECP reps in JIT. This is indeed ironic given that FM Dar, himself an accused, & NS as PM control these orgs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2017
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر بھیجے گئے اپنے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حسنی نواز نے جے آئی ٹی میں موجود اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو اراکین پر اعتراضات اُٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر اعتراض تو ہمیں ہونا چاہیے کیوں کہ تمام اراکین جن جن اداروں سے تعلق رکھتے ہیں وہ ادارے وزیراعظم کے ماتحت آتے ہیں جب کہ وزیر خزانہ اسحاق دار کا حلفیہ بیان بھی موجود ہے۔