وزیراعظم رسمِ تاجپوشی میں شرکت کی آڑ میں برطانیہ میں کیا کررہے ہیں؟

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تاریخ کی بدترین مہنگائی کے باوجود وزیراعظم برطانیہ کے دورے پر کیا کر رہے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاراچنارمیں اسکول اساتذہ کے ہولناک اور وحشیانہ قتل کی مذمت کی۔

عمران خان نے شمالی وزیرستان میں 6 فوجیوں کی شہادت کےواقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تعزیت اور دعائیں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی دہشتگردی اور تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کیساتھ سنگین ترین معاشی حالات کےدوران وزیراعظم رسمِ تاجپوشی میں شرکت کی آڑ میں برطانیہ میں کیا کررہے ہیں؟