اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بنی گالہ سے قوم سےخطاب کریں گے، پاکستان تحریک انصاف نے نجی ٹی وی چینلز کودعوت نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان آج شام چھ بجے ٹیلی ویژن پر بنی گالہ سے براہ راست قوم سے خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے موبائل میسج کے ذریعے دیئے گئے دعوت ناموں میں ٹی وی چینلز سےدرخواست کی ہے کہ ان کا خطاب نشرکرنےکےلئےخصوصی انتظامات کئے جائیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خطاب کے دوران صحافیوں سے سوالات نہیں لئے جائیں گے۔