اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کاڈی جی آئی ایس پی آرکے حوالےسےبیان مضحکہ خیز ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کاڈی جی آئی ایس پی آرکے حوالےسےبیان مضحکہ خیز ہے، فوج کےخلاف احسن اقبال کابیان ڈان لیکس ایجنڈےکا تسلسل ہے۔
Ahsan Iqbal’s latest statement is part of the DawnLeaks agenda to malign the armed forces of Pakistan & appease hostile external powers https://t.co/HIUtDd56Qm
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 13, 2017
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ احسن اقبال کا بیان جارح قوتوں کوخوش کرنے کیلئے ہے، ،پاکستان کی معاشی حالت دنیاسےچھپی نہیں۔نوازشریف اور اسحٰق ڈارنےآئندہ نسلوں پرقرض کابوجھ لاد دیاہے۔ شریفوں کےدرباری قوم کوبےوقوف نہیں بناسکتے۔
Ahsan Iqbal’s unwarranted attack on ISPR is absurd bec the dismal state of Pak’s economy is known to the world.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 13, 2017
مزید پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آر معیشت پر بیانات دینے سے گریز کریں، احسن اقبال
یاد رہے کہ معیشت پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان غیرذمہ دارانہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے ڈی جی آئی ایس پی آرکومعیشت پربیانات،تبصروں سےگریزکرناچاہیے، غیرذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کر سکتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم اور بہتری کی جانب گامزن ہے، توانائی کے منصوبوں سے درآمدات پر دباؤ پڑا جبکہ ٹیکسوں کی وصول میں دگنا اضافہ بھی ہوا، ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پرعمل ہورہا ہے جس کے تحت سیکیورٹی آپریشنز کے لیے بھی وسائل فراہم کیے جارہے ہیں، معیشت کی بہتری کے بعد اب ہمیں آئی ایم ایف پروگرام پر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔