اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نظرثانی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے تفصیلی فیصلے میں سب کچھ واضح کردیا ہے جس سے کے بعد میاں صاحب کو’ مجھے کیوں نکالا ‘ کا جواب مل گیا ہو گا.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاناما پیپرز کے تفصیلی فیصلے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عوام، پارلیمنٹ اور عدالت کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے.
SC detailed judgement on NS Review petition's rejection has clearly stated Nawaz tried to fool parliament, the court & the people
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2017
سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ تمام لوگوں کو تمام وقت بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا اور ایک وقت آتا ہے جب بھانڈا پھوٹ جاتا ہے.
But the judgement states you can't fool all the people all the time. Maryam's beneficial ownership of Mayfair flats clearly established now https://t.co/103M5vmOCR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2017
انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلے سے یہ بات بھی ثابت ہو گئی کہ دراصل مریم نواز ہی مے فیئر فلیٹ کی بینیفشل اونر ہیں جب کہ سب جانتے ہیں کہ 1993 میں مریم نواز کے پاس یہ فلیٹ خریدنے کے ذرائع نہیں تھے.
Since Maryam did not have resources to purchase flats in 1993 it is evident NS bought these flats with money stolen & laundered from Pak https://t.co/BiTgQswLvj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2017
عمران خان نے مزید کہا کہ شریف خاندان منی ٹریل نہیں دے سکے جس سے ثابت ہو سکتے کہ نوازشریف نے یہ فلیٹ چوری اور منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدے گئے.
In this SC detailed judgement, Nawaz now has a definitive answer to his constant cry of "mujhe kyun nikala." https://t.co/jtoYKvjN4o
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2017
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے شائع ہونے کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ نواز شریف کو اپنے مستقل سوال مجھے کیوں نکالا کا خاطر خواہ جواب مل گیا ہو گا جسے وہ ہر جلسے، ریلی اور تقریر میں بار بار دہرایا کرتے تھے۔
اسی سے متعلق : نوازشریف نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے، عدالت کا تفصیلی فیصلہ
خیال رہے سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس کا 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سےمتعلق حقائق غیرمتنازع تھے، افسوس کی بات ہے کہ نواشریف نے بد دیانتی کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی دے کر پارلیمنٹ، عوام اور عدالت کو بے وقوف بنایا اور دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔