بڑے چوروں کو این آر او ٹو دیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر بڑے چوروں کو این آر او ٹو دے دیا تو اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔

کراچی بار میں وکلا سے خطاب میں عمران خان نے کہا: ’ملک لوٹ کر باہر چلے جاؤ، این آر او لے کر واپس آؤ اور پھر ملک لوٹ کر باہر بھاگ جاؤ۔ وقت آگیا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے پورے پاکستان کے وکلا کھڑے ہوں۔ امید رکھتا ہوں آپ سب میرے ساتھ چلیں گے۔‘

عمران خان نے کہا کہ وکلا برادری کا شکر گزار ہوں، یہ وقت ملکی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے، وکلا کمیونٹی کے پاس اس لیے آیا ہوں کہ آپ لوگ قانون کی عملداری کو سمجھتے ہیں، قانون کی حکمرانی کی دھجیاں اڑائی گئیں تو کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں حقیقی آزادی کی سیاست نہیں ان چوروں کے خلاف جہاد کر رہا ہوں، 1947 میں پاکستان موومنٹ کو دو عظیم وکیلوں نے لیڈ کی تھی۔