اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہناہےکہ جےآئی ٹی قابومیں نہیں آرہی توبدنام کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ ن لیگ اورموٹو گینگ جےآئی ٹی کی تشکیل پر جشن جلدبھول گئے۔
عمران خان نےکہاکہ جے آئی ٹی بننےپر انہوں نےفتح کےنشان بنائے،مٹھائیاں تقسیم کیں،لیکن اب جےآئی ٹی قابومیں نہیں آرہی توبدنام کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
How quickly PMLN & their Motu Gang forget welcoming JIT formation with V signs & mithai! now trying to discredit it coz can’t "manage” it. pic.twitter.com/TCQpaR0p45
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 3, 2017
خیال رہےکہ گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاتھا کہ جمہوریت کو خطرے میں اُن کرپٹ لوگوں نے ڈالا ہے جو سیاست میں رشوت اور جوڑ توڑ کے بانی ہیں۔
پانامالیکس کوکسی نےسنجیدہ نہیں لیا‘ صرف پاکستان میں سنجیدہ لیاگیا‘ سعدرفیق
یاد رہےکہ اس سےقبل گزشتہ روز وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا مہذب ممالک میں پانامالیکس پرکچھ کیوں نہیں ہوا،پانامالیکس کاہدف پاکستان تھامنتخب وزیراعظم کوکٹہرےمیں کھڑاکیاگیا۔
شریفوں کو بچانے کےلیے ریکارڈ میں ردوبدل انصاف کی راہ میں مداخلت ہے‘ عمران خان
واضح رہےکہ تین روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریفوں کوبچانے کے لیے ریکارڈ میں ردوبدل کی رپورٹس آرہی ہیں۔