اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا امیگریشن، پناہ اور ویزا سے متعلق حکم نامہ نسلی تعصب اور منفی رویے کی عکا س ہے۔
یہ تحریک انصاف کے دربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریر کردہ پیغام میں کہی، اُن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے پناہ گزین اور ویزہ پالیسی امریکی مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیزجرائم میں اضافہ کرے گا۔
Trump’s move on immigration, asylum & visas targeting Muslims is racist & counterproductive. Will also increase hate crimes ag Muslims in US
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2017
انہوں نے امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز قدم کو نسلی تعصب اور دہرے عمل کا مظہر قرار دیا اور اس امر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
PTI is committed to making Pak a land of opportunity & hope for all its citizens so no Pakistani will ever be compelled to migrate abroad.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2017
اپنے ایک اور پیغام میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کو ایسی سرزمین بنائے گی جسے ہر کوئی اپنا مسکن بنانے میں فخر محسوس کرے گا اور کوئی بھی پاکستانی اپنا وطن چھوڑ کر بیرون ملک جا کر ملازمت اور سکونت حاصل کرنے پر مجبور نہیں ہوگا۔