برطانوی اخبار گارجین نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

برطانوی اخبار گارجین نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

برطانوی صحافی نے بانی پی ٹی آئی کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانلسر کیلئے نامزدگی جمع کرانے پر سوال اٹھا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ کے چانسلر کیلئے اپلائی کرنے پر گارجین میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ایک اور کالم آگیا، برطانوی اخبار دی گارجین میں صحافی نے لکھا کیا طالبان دوست آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہوسکتے ہیں؟۔

برطانوی اخبار دی گارجین نے آرٹیکل میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا، بانی پی ٹی آئی کی طرح کیا آپ بھی اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ پکاریں گے۔

دی گارجین میں صحافی نے لکھا کہ عمران خان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانیوالے طالبان کی حمایت کی، کیا طالبان کو دوست کہنے والا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑ سکتا ہے۔

 گارجین کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خواتین کے لباس کو زیادتی کی وجہ قرار دیا تھا، برطانوی اخبار گارڈین نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دے دی، ’اینڈریو ٹیٹ ‘ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتے ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارجین نے آرٹیکل میں لکھا کہ آکسفورڈ کے چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے، لیکن عمران خان کو 14 سال سزا ہوچکی وہ جیل میں ہیں، دستیاب کیسے ہوں گے، جب چین ایغور مسلمانوں پر ظلم کررہا تھا تو بانی پی ٹی آئی چین کی تعریفیں کررہے تھے، بانی پی ٹی آئی کے آزادی اظہار سے متعلق متنازع بیانات یونیورسٹی روایات کیخلاف ہے۔