اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ منی ٹریل سے متعلق غیر دستیاب شدہ کاغذات مل گئے جس کے بعد منی ٹریل مکمل ہو گئی ہے مزید برآں کاؤنٹی سے متعلق تمام بینکنگ دستاویزات بھی حاصل کرلی گئی ہیں جسے سپریم کورٹ میں پیش کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں تحریک انصاف کے کارکنان کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ منی ٹریل کی تمام بینکنگ دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں جنہیں وکیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
For those PMLN propagandists, esp but not only in MSR’s media house, my banking money trail’s complete record ready for handing to SC pic.twitter.com/mFzehAJNpb
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 24, 2017
عمران خان کا کہنا تھا کہ گمشدہ دستاویزات میں فلیٹ کی ادائیگی اور کاﺅنٹی کی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ، سسکس اور کیری پیکر سیریز کی بینکنگ ٹریل شامل تھیں جنہیں حاصل کرلیا گیا ہے اور اب مکمل منی ٹریل کو اپنے وکیل کے ذریعے عدالت عظمیٰ میں پیش کردیا جائے گا۔
Sussex Cty payments banking trail; bank record of London flat’s payments;K Packer payments bank trail; sponsorships earnings money trail https://t.co/F8N7WyJvTi
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 24, 2017
انہوں نے وزیاراعظم نواز شریف اور ان کے حمایت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں نوازشریف سمیت تمام پاکستانی لیڈرز کو چیلنج کرتا ہوں کہ میری طرح کی منی ٹریل کی پیش کر کے دکھائیں۔
I challenge NS and his apologists, or any other pol ldr, to show a similar money trail and financial transparency. https://t.co/4xiAkfkJny
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 24, 2017
قبل ازیں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے کارکنان کو خوشخبری سنائی تھی کہ عمران خان کی کاؤنٹی کھیلنے سے حاصل ہونے والی رقوم اور ان سے خریدے گئے فلیٹ سے متعلق تمام بینکنگ دستاویزات موصول ہو گئے ہیں۔
Here we go Insafians, we now have IK’s Bank statements showing receipts from Sussex , from Kerry Packer etc. This is what we wanted from NS pic.twitter.com/HdEDskB0TO
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) July 24, 2017
خیال رہے کہ لندن فلیٹس سے متعلق کیس میں *عمران خان نے اپنا تحریری جواب میں سپریم کورٹ کو بتایا تھا * کہ ان کے پاس مکمل منی ٹریل نہیں ہے کیوں کہ کاؤنٹی بیس سے قبل کا ریکارڈ محفوظ نہیں رکھتی تاہم اب تحریک انصاف کی جانب سے بینکنگ ریکارڈ ملنے کااعلان کیا گیا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز کیے گئے ٹوئٹ میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اگر اثاثے قانونی طور پر بنائے جائیں تو اسے ثابت بھی کیا جاسکتا ہے اور عمران خان کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔
When you make assets by legitimate means, you don’t have to hide behind forged documents & fake stories. IK, walking the walk, as always. pic.twitter.com/YNYQMkfKQb
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) July 23, 2017
رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ عمران خان نے پورا منی ٹریل دکھا دیا ہے، آمدن حلال اور جائز تھی چند گھنٹوں میں ثابت کردیا اور ہم نے وزیراعظم نوازشریف سے بھی ایسی ہی دستاویزات تقاضا کیا تھا لیکن وہ ناکام رہے۔
جمائما نےعمران خان کی منی ٹریل سے متعلق 15 سال پرانا ثبوت ڈھونڈ نکالا*
جہانگیر ترین نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے جے آئی ٹی پر حملوں میں مصروف رہے لیکن پارلیمان، سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی سمیت کہیں بھی سچ نہ بول سکے کیوں کہ آمدن کے ذرائع جائز نہیں تھے تو کیسے منی ٹریل ثابت ہوسکتی تھی؟