اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہرشخص اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ رجسٹرڈ ووٹرہے، اوورسیز پاکستانی قوم کا بڑا اثاثہ ہیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینا نہیں چاہتیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہرشخص اس بات کو یقینی بنائےکہ وہ رجسٹرڈووٹرہے، اس کی بھی تصدیق کریں آپ کاووٹ درست طور پر رجسٹرڈ ہے۔
Everyone must ensure they are registered voters and must check that their vote is correctly registered pic.twitter.com/myoXIJOiqR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 13, 2018
عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ،پیپلزپارٹی اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینا نہیں چاہتیں، دونوں جماعتوں نےاوورسیزپاکستانیوں کوووٹ دینےکے فیصلےپراعتراض کیا، دونوں جماعتیں انتخابی اصلاحات کمیشن میں بھی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوان کے آئینی حق سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے۔
PMLN & PPP revealed their intent of not granting voting rights to Overseas Pak when they objected to this in the SC hearing yesterday. This is why they created hurdles in Elec Reforms Comm also on this issue. Unacceptable to deny this constitutional right to Overseas Pakistanis.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 13, 2018
ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی قوم کا بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زرملکی معیشت کے لئے اہم ہیں، مستقبل میں ملکی ترقی کیلئےاوورسیزپاکستانیوں کی سرمایہ کاری اہم ہوگی۔
Overseas Pakistanis are nation's biggest asset & their remittances are invaluable to our economy. They will also be a major source for investment in the future development of the country. https://t.co/Gx7TDlKneW
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 13, 2018
یاد رہے گذشتہ روز عمران خان نے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےاجلاس میں الیکٹ ایبلز کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹ ایبلز اچھے اور برےہوسکتے ہیں مگر الیکشن کی سائنس سمجھتے ہیں، 1997 اور 2002 کے انتخابات میں الیکٹ ایبلز نہیں تھے تو الیکشن ہارے۔
مزید پڑھیں : کارکنان یقین رکھیں ٹکٹس پرکوئی سفارش نہیں چلے گی،عمران خان
عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ذمہ داروں کوانتخابات کی بھرپورتیاری کرنا ہے، الیکشن لڑنے کے لئے الیکشن کی سائنس سمجھنا ضروری ہے، الیکشن لڑنےکی سائنس میانوالی کےانتخاب میں سمجھ میں آئی۔
انھوں نے کہا تھا کہ کارکنان یقین رکھیں ٹکٹس پرکوئی سفارش نہیں چلےگی، ٹکٹس کافیصلہ میرٹ پراورپارلیمانی بورڈکرےگا، خیبر پختونخوا سے ایک سفارش آئی تھی،صاف صاف بتادیاکوئی سفارش نہیں مانیں گے۔