اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی غیر ملکی فنڈنگ آڈٹ کے لیے بھیجنا خوش آئند ہے۔ اطلاعات ہیں کہ شریف خاندان نے ن لیگ کو منی لانڈرنگ میں استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ الیکشن کمیشن میں پیش کردیں۔
تحریک انصاف بطور ایک سیاسی جماعت اپنی تمام مالی تفصیلات الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کررہی ہے چنانچہ ہم کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ پڑتال کیلئے کمیٹی کو بھجوانے کے تاخیر سے کئے گئے فیصلے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ 1/2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 26, 2018
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ آڈٹ کے لیے بھیجنا خوش آئند ہے۔ فنڈنگ، کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ شریف خاندان نے ن لیگ کو منی لانڈرنگ میں استعمال کیا۔ پیپلز پارٹی کی بھی واشنگٹن میں سفارتخانے سے پیسے لینے کی اطلاعات ہیں۔
شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ نون کے ذریعے منی لانڈرنگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے بارے میں اطلاعات تو پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہیں۔ 2/2 https://t.co/SOxySBiO3F
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 26, 2018
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔