اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خواجہ آصف کا اقامہ ٹوئٹر پر پوسٹ کر دیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اوروزیروں کی بےنقاب ہونے والی بددیانتی حیران کن ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اقامہ پوسٹ کردیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مافیا کے پاس متحدہ عرب امارات کے اقامے ہیں کیونکہ متحدہ عرب امارات کے بینک پابند نہیں ہیں اور نہ ہی اقاما ہولڈرز کے اکاؤنٹ کی تفصیلات ظاہر کرتا ہے۔
All our mafias keep iqamas/residences in UAE bec Central bank UAE not bound to nor does it disclose bank acc details of UAE Iqama holders. pic.twitter.com/kiZy3a75tb
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 27, 2017
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم اوروزیروں کی بےنقاب ہونے والی بددیانتی حیران کن ہے، ان کے لالچ سے ہم واقف ہیں مگر پھر بھی اتنی بددیانتی ہے۔
The dishonesty of PM & some of his ministers that is being revealed is shocking even for those of us who have known their greed for money
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 27, 2017
عمران خان نے کہا کہ بین الاقومی معاہدے کے تحت سینٹرل بینک متحدہ عرب امارات کو غیر رہائشیوں کے بینک اکاؤنٹس کی تمام معلومات کو ظاہر کرنا لازمی ہے۔
Iqama a form of protection+easy escape route. Under intl agrmnts Central Bank UAE must disclose all bank info of non residents’ bank accts https://t.co/nwFGbeKfvS
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 27, 2017
مزید پڑھیں : خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کمپنی کے ملازم نکلے
یاد رہے 2 روز قبل سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے حلقے سے پی ٹی آئی کے امید وار عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کے اقامے کی کاپی جاری کی تھی، جس کے مطابق خواجہ آصف بھی دبئی کی کمپنی میں ملازم ہیں۔
سیالکوٹ کا درباری خواجہ بھی اقامے والا نکلا۔ ہور اقامے لوّوٗ؟ pic.twitter.com/ghxZY4jtL3
— Usman Dar (@UdarOfficial) July 25, 2017
ی آٹی ٹی کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں، آرٹیکل63،62کےتحت خواجہ آصف کو بھی گھر بھیجیں گے، اقامہ ان کمپنیوں سے لیا گیا، جنہیں پروجیکٹ کی مد میں فائدہ دیا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف سے متعلق جو دستاویزات ملی ہیں وہ حیران کن ہیں۔