اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے لندن گیم پلان ظاہر ہوگیا ہے،نوازشریف پارٹی نیب،عدلیہ کوبدنام کرنےکےلیےاستعمال کریں گے، نوازشریف این آراو کے لئے بے چین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ لندن گیم پلان ظاہر ہوگیا ہے، نواز شریف پارٹی پر کنٹرول برقراررکھ کراسے نیب عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کریں گے، ان اداروں پر دباؤ ڈال کرایک اور این آر او کے لئے بھی استعمال کریں گے۔
London Game Plan obvious now: Nawaz will retain control of Party & use it to malign NAB, Judiciary & mly to pressure them for another NRO
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2017
عمران خان کا ٹوئیٹ میں کہنا ہے نوازشریف این آراو کے لئے بے چین ہیں،وہ منی لانڈرنگ میں سزا سے بچنا اوربیرون ملک جمع300ملین روپیہ بچانا چاہتے ہیں۔
He is desperate for NRO to avoid conviction on money laundering & save his Rs 300 bn stashed abroad from being frozen. https://t.co/W9V0MWA6Ji
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2017
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فکر نہیں اپنے300ملین بچانے کے لیے قوم کو کتنا نقصان پہنچایا۔
NS has no concern how much damage he does to the nation to save his ill-gotten Rs 300 bn stashed outside Pak. https://t.co/UZ9oMU4yWv
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2017
انھوں نے مزید کہا وزیراعظم خاقان عباسی پاکستان کوتیزی سے بانانا ری پبلک بنا رہے ہیں۔
PM Abbasi rapidly reducing Pak to banana republic. He is playing poodle to a discredited NS & retaining fugitive from justice as Finance Min
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2017
اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کا کہنا تھا کہ 21 سال سے میرا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مافیا سے ہوا ہے اور 30 سال سے نواز و زرداری مافیا نے سیاست کے نام پر ملک کو لوٹا ہے۔