اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آج دوسری بارن لیگ نے عدلیہ پرحملہ کیا،شریف خاندان کی30 بلین روپے کی لوٹی دولت بیرون ملک میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور کلاء کی ہنگامہ آرائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دوسری بارن لیگ نے عدلیہ پرحملہ کیا، حملہ لوٹی گئی دولت بچانے کے لئے تھا۔
Today the PMLN attacked Pak’s judiciary for the second time – today it was to protect the over Rs 30 b Sharifs’ loot stashed abroad.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 13, 2017
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ شریف خاندان کی30بلین روپے کی لوٹی دولت بیرون ملک میں ہے، درباری احسن اقبال کا رینجرزکی موجودگی پر ڈرامہ پتہ چل گیا۔
Now we know the drama of darbari Ahsan Iqbal over the Rangers’ presence in NAB court – it was to leave the NAB judge unprotected. https://t.co/2fP4dPPUO9
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 13, 2017
سربراہ پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہنگامہ آرائی نیب جج کوغیرمحفوظ کرنے کےلئےتھی، ن لیگ تمام سرکاری اداروں کوتباہ کرنےکےدرپےہے، عوام قومی اداروں کو بچانے کے لئے کھڑے ہونے کو تیار ہوجائیں۔
Clearly PMLN is hell-bent on destroying all state institutions. Ppl of Pak must be prepared to stand up & defend our state institutions https://t.co/CeeNO3ZoVY
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 13, 2017
انکا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ قومی اداروں کی تباہی کامطلب ملک میں افراتفری ہے، یہ شریف خاندان کا ایجنڈا ہے جس کا قوم مقابلہ کرے گی۔
The destruction of state institutions means the disintegration of the state. This is the Sharif agenda which nation must counter. https://t.co/vZWDEM8BE7
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 13, 2017
مزید پڑھیں : احتساب عدالت میں بدمزگی‘ سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی
یاد رہے آج صبح احتساب عدالت میں مریم نواز اورکیپٹن صفدر کی پیشی کے موقع پر پولیس نے ن لیگ کے وکلا کو عدالت میں جانے سے روکا تو نون لیگ کے کارکنوں او وکلا آپے سے باہر ہوگئے اور احتساب عدالت میں اور عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کی تو پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا۔
ہنگامہ آرائی کی آڑمیں نیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملےکی کوشش کی گئی، پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ کو دھکے دیئے گئے، ہنگامہ آرائی اور ہلڑبازی کے سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔